ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2000 روپے کا نوٹ اب محض کاغذ کا ٹکڑا، پھر بھی سسٹم میں 10 ہزار کروڑ روپے موجود!

2000 روپے کا نوٹ اب محض کاغذ کا ٹکڑا، پھر بھی سسٹم میں 10 ہزار کروڑ روپے موجود!

Sat, 21 Oct 2023 11:27:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 21/اکتوبر(ایس او نیوز /ایجنسی)ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ2000روپے قدر کے نوٹ بڑی تعداد میں بینکوں میں واپس آ چکے ہیں، لیکن اب بھی2000روپے پر مشتمل10ہزار کروڑ روپے کے نوٹ سسٹم میں موجود ہیں - شکتی کانت داس نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ یہ نوٹ بھی جلد ہی واپس کر دیے جائیں گے یا واپس جمع کیے جائیں گے-

آر بی آئی گورنر کا کہنا ہے کہ2000روپے کے نوٹ واپس آ رہے ہیں اور سسٹم میں صرف10ہزار کروڑ روپے ہی ایسے نوٹ بچے ہیں جو2000روپے کے نوٹ پر مشتمل ہیں - امید ہے کہ یہ رقم بھی واپس آ جائے گی- قابل ذکر ہے کہ اکتوبر ماہ کے شروع میں گورنر نے کہا تھا کہ واپس لیے جا رہے2000روپے کے نوٹوں میں سے87فیصد بینکوں میں جمع ہو چکے ہیں اور باقی کاؤنٹرس پر بدل دیئے گئے ہیں - بینکوں یا کاؤنٹرس میں 2000روپے کے نوٹوں کو جمع کرنے کی آخری تاریخ7/اکتوبر تھی جو کہ ختم ہو چکی ہے- اب ان نوٹوں کو صرف آر بی آئی میں ہی بدلا جا سکتا ہے-

واضح رہے کہ آر بی آئی نے رواں سال19مئی کو اچانک ایک حیران کرنے والا فیصلہ لیا اور2000روپے کے نوٹوں کو سلسلہ وار طریقے سے واپس لینے کا اعلان کر دیا تھا- عوام اور2000روپے کا نوٹ رکھنے والی یونٹس کو شروع میں 30ستمبر2023تک2000روپے کے نوٹ بدلنے یا بینک اکاؤنٹس میں جمع کرنے کے لیے کہا گیا تھا- بعد میں آخری تاریخ بڑھا کر7/اکتوبر کر دی گئی تھی-8/اکتوبر کے بعد سے2000روپے کے نوٹ صرف آر بی آئی کے19علاقائی دفاتر میں ہی بدلے جا سکیں گے- آر بی آئی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ایک بار میں 2000روپے کے صرف10نوٹ (20000)ہی بدلے جا سکتے ہیں -


Share: